ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

8 ماہ میں تجارتی خسارہ 30 فیصد کمی سے 14 ارب 87 کروڑ ڈالر رہ گیا

8 ماہ میں تجارتی خسارہ 30 فیصد کمی سے 14 ارب 87 کروڑ ڈالر رہ گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: رواں مالی سال 8 ماہ میں تجارتی خسارہ 30 فیصد کمی سے 14 ارب 87 کروڑ ڈالر رہ گیا ، جو گزشتہ مالی سال 21 ارب 29 کروڑ ڈالر تھا۔

 رپورٹ کے مطابق  8 ماہ میں برآمدات 9 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ 8 ماہ میں درآمدات میں 12 فیصد کی کمی ہوئی ،جنوری 24 کے مقابلے فروری 24 میں برآمدات 8 فیصد کمی ہوئی،جنوری 24 کے 2.79 ارب ڈالر کے مقابلے فروری 24 میں برآمدات 2.57 ارب ڈالر رہی ،فروری 23 کے مقابلے فروری 24 میں برآمدات میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا۔

 فروری 23 کے 2.18 ارب ڈالر کے مقابلے فروری 24 میں برآمدات 2.57 ارب ڈالر رہی،جنوری 24 کے مقابلے فروری24 میں درآمدات 10 فیصد کمی سے 4.28 ارب ڈالر رہی،فروری 23 کے مقابلے فروری 24 میں درآمدات 9 فیصد اضافے سے 4.28 ارب ڈالر رہی۔

 رپورٹ کے مطابق جنوری 24 کے مقابلے فروری 24 میں تجارتی خسارہ 13 فیصد کمی سے 1.71 ارب ڈالر رہا ،رواں مالی سال 8 ماہ میں برآمدات 9 فیصد اضافے سے 20.35 ارب ڈالر رہی،رواں مالی سال 8 ماہ میں درآمدات 12 فیصد کمی سے 35.22 ارب ڈالر رہا۔

 گزشتہ مالی سال 8 ماہ کے مقابلے رواں مالی سال 8 ماہ میں تجارتی خسارے میں 30 فیصد کمی ہوئی،رواں مالی سال 8 ماہ میں تجارتی خسارہ 30 فیصد کمی سے 14.87 ارب ڈالر رہا۔


 

Ansa Awais

Content Writer