ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج جیتا ہوا میچ ہار گئے ، محمد آصف کی تنقید

Psl 8,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں  سابق قومی کرکٹر محمدیوسف  کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں اتنے بڑے سنیئرز کھیل رہے ہیں اورپھر بھی اپ ایسی کرکٹ کھیل رہے ہو تو اس سے اچھا ہے اپ لوگ گھر چلے جاو اور جوان کھلاڑیوں کو آکر کھیلنے دو۔  

   تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دیدی، سرفراز الیون 149 رنز کا ہدف شاندار آغاز کے باوجود پورا کرنے میں ناکام ہوگئی۔’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا تھا دونوں ٹیمز کہ رہی آپ جیت جاﺅ، آپ جیت جاﺅ۔  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کو بہت اچھا سٹارٹ ملا اور لاہور نے شروع میں بہت خراب کھیلا۔ لاہور کی پاور پلے کی بالنگ میں تو لاہور کی وکٹ لینے کی کوشش بھی نظر نہیں آئی لیکن اس سب کے بعد بھی کوئٹہ  کی سمجھ نہیں آئی۔ ٹیم میں اتنے تجربہ کار کھلاڑی ہیں پھر بھی پتا نہیں حفیظ، افتخار  کو کس بات کی جلدی تھی جو ایسے آوٹ ہوگئے۔ اگر اپ لوگ ٹی20 میں 149 کا ہدف پورا نہیں کر سکتے تو میرا خیال ہے اپ لوگوں کو کھیلنا بند کردینا چاہیئے۔

 سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا بالنگ میچ جتواتی ہے ۔  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج ایسی بالنگ کر گئی، 50 پر 7 آﺅٹ کیئے ہوئے تھے، پوری ٹیم 147 پر آﺅٹ کردی تو   کوئٹہ کے بیٹسمین کو آرام سے چیز کر لینا چاہئے تھا۔سمجھ سے باہر ہے کہ کوئٹہ جان کر جیتنا نہیں چاہتی یا کیا مسئلہ ہے۔لاہور کےسکندر رضا نے جس طرح کھیلا، آدھی سے زیادہ ٹیم کے آوٹ ہونے کے باوجود وہ  لاہور کے لئے جس طرح  کھڑے ہوئے اور میچ جتوا گئے، قابل تعریف ہے۔ 

 سابق  فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بہت بڑا بلنڈر ہےآج، جیتا ہوا میچ ہار گئے۔ اتنے بڑے سنیئرز کھیل رہے ہیں اورپھر بھی اپ ایسی کرکٹ کھیل رہے ہو تو اس سے اچھا ہے اپ لوگ گھر چلے جاو اور جوان کھلاڑیوں کو آکر کھیلنے دو۔ جیسے شاہین نے مشکل کے وقت میں بیٹسمین نا ہوتے ہوئے بھی  اوپر آکر بیٹنگ کی، یہ ایک جرت مندانہ فیصلہ تھا, اسے کہتے ہیں سامنے سے قیادت کرنا۔دوسری جانب سرفراز جس کو ایک کپتان کی اننگز کھیل کر ٹیم کو جتوانا چاہیئے تھا اس نے 28 بالز پر 27 رنز کئے۔