سپریم کورٹ ؛پنجاب کے لا افسران کو عہدوں سے ہٹانے کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر 

2 Mar, 2023 | 11:30 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ میں پنجاب کے لا افسران کو عہدوں سے ہٹانے کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 6 مارچ کو سماعت کرے گا ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس شاہد وحید بنچ کا حصہ ہونگے ،عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ۔

 نگران حکومت کی جانب سے ہٹائے جانے کیخلاف ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز نے سپریم کورٹ میں سے رجوع کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں