ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادل جم کے برسیں گے محکمہ موسمیات نے بتا دیا

rain
کیپشن: rain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک کے بیشتر حصوں میں مو سم ابرآلود  رہے گا جبکہ کئی جگہ پہ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  ملک کے بیشترعلا قوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہےجبکہ  شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان ، میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے 

کشمیر،اسلام آباد اور بالائی وسطی پنجاب سمیت خطۂ پوٹھو ہار میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے  اور  بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ 

جمعہ کے روز  اسلام آباد میں  خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں بھی موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ۔کرم، وزیرستان ،دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آبادمیں ہلکی بارش جبکہ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گااور مری، گلیات میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

  کوئٹہ،ژوب ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی ، زیارت ، چمن، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے ۔بارکھان، پنجگور، دالبندین اورنوکنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ کشمیر اور  گلگت بلتستان  میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔