(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی سازشیں ناکام بنائیں گے،ملک کو 4 سال تک مسائل سے دوچار رکھنے والوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونگے۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ٹویٹ پرمریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس معاشی انتشار کیلئے انکا ’’شکریہ‘‘ بھی بنتا ہے جنہوں نے تمہیں مسلط کیا اور 4 سال تمہیں پالتے رہے۔
انکی نظام عدل میں موجود باقیات کا بھی ’’شکریہ‘‘ بنتا ہے جو تمہارے لئے امید کی آخری کرن ہیں مگر ہم یہ سب نہیں ہونے دیں گے ۔