لاہور کو ہوم گراﺅنڈ کا بھی فائدہ حاصل ہوگا، محمد یوسف

2 Mar, 2023 | 06:40 PM

 (ویب ڈیسک )’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں  سابق قومی کرکٹر محمدیوسف  کا کہنا تھا کہ ٹی20 میں جس ٹیم کی بالنگ بازی لے گئی وہ جیت جائے گی، اس لئے لاہور کو کہ سکتے ہیں کہ وہ فیورٹ ہیں جس طرح کا انکا بالنگ لائن اپ ہے، شاہین ، حارث ، زمان اورراشد بہت اچھا پرفارم کر رہے۔اس کے علاوہ ڈیوڈ ویز آخری میچ میں مین آف دی میچ بن گئے تو کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

  تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں آج پھر چوکے، چھکے لگیں گے، پی ایس ایل 8 کے 18ویں میچ  میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے کوچز اور کھلاڑی اپنی اپنی جیت کیلئے پرامید ہیں۔’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز آج کے میچ کے فیورٹ ہیں، جس طرح وہ کھیل رہے ہیں، جس طرح کی انکی بالنگ ہے جبکہ  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  سٹرگل کر رہی ہے مگر کرکٹ میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، ٹی20 میں کبھی بھی کوئی بھی جیت سکتا ہے۔

 سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ٹی20 میں جس ٹیم کی بالنگ بازی لے گئی وہ جیت جائے گی، اس لئے لاہور کو کہ سکتے ہیں کہ وہ فیورٹ ہیں جس طرح کا انکا بالنگ لائن اپ ہے، شاہین ، حارث ، زمان اورراشد بہت اچھا پرفارم کر رہے۔اس کے علاوہ ڈیوڈ ویز آخری میچ میں مین آف دی میچ بن گئے تو کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ لاہور کو ہوم گراونڈ کا بھی فائدہ حاصل ہوگا۔

 سابق  فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہہ  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بالنگ بھی بہت مضبوط ہے، انکے پاس تین ایسے بالرز ہیں جو اس وقت پاکستان کی مین ٹیم میں کھیل رہے ہیں۔ حسنین، نسیم اور نواز بہت بہترین بالرز ہیں اور وہ میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہاں سٹرگل ضرور کر رہے ہیں مگر ٹی20 کرکٹ کی یہی خوبصورتی ہےکہ کچھ کہا نہیں جاسکتا کب کون بازی لے جائے۔

مزیدخبریں