شہری مردہ و لا غر مرغیوں کا گوشت کھانے سے بال بال بچ گئے

2 Mar, 2023 | 06:04 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)راولپنڈی کے شہریوں کو مردہ ولاغر مرغیوں کا گوشت کھلائے جانے کی کوشش ناکام  بنا دی گئی۔

 پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 سپلائرز کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، 640 کلو مردہ ولاغر ،بیمار اور کم وزن مرغیوں کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔

  ڈی جی فوڈ اتھارٹی  مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات پر مرغ منڈی باغ سرداراں میں کارروائی عمل میں لائی گئی ہے،مضر صحت گوشت کو کیٹرنگ یونٹس اور ہوٹلوں پر سپلائی کیا جاناتھا،شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے 2 سپلائرز کو بھاری جرمانے کئے گئے ہیں۔ 

 شہری مضر صحت خوراک کی نشاندہی کیلئے ہیلپ لائن 1223 پر  شکایت درج کروائیں۔

مزیدخبریں