ویب ڈیسک: ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافے نے سونے کے دام کو بھی بڑھا دیا ہے۔
جمعرات (2 مارچ)کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 1 ڈالر کی کمی کے بعد 1836 ڈالر فی اونس ہوگئے۔کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد ملک کے صرافہ بازاروں میں سونے کے دام میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
جمعرات کو ایک تولہ سونے کے دام 9400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 6 ہزار 500 روپے ہوگئے۔10 گرام سونے کا بھاؤ 8 ہزار 58 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 77 ہزار 40 روپے ہوگئے۔
دوسری جانب چاندی کے دام بھی 120 روپے بڑھ کر 2200 روپے فی تولہ ہوگئے۔