آئی ایم ایف کیساتھ بات چیت چل رہی ہے، جلد معاہدہ ہو جائیگا: اسحاق ڈار

2 Mar, 2023 | 05:08 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، جلد معاہدہ ہو جائے گا۔

 وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر افواہ پھیلا رہے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ ہوجائے گا، ڈیفالٹ کی باتیں انتہائی بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، غیر ملکی کمرشل بینک نے پاکستان کو سہولیات دینا شروع کردیں۔

 اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اختتام پذیر ہونے والے ہیں، توقع ہے کہ اگلے ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا، معاشی اشاریے بتدریج درست سمت میں جارہے ہیں۔

مزیدخبریں