ویب ڈیسک : حکومت نے آئی ایم ایف IMF شرائط کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 روپے فی لیٹر تک لے جانے کے امکانات ہیں۔ اسی سلسلے میں حکومت نے ابھی پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف شرائط کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سارا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا جا سکا، پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی بڑھا کر ایڈجسمنٹ کی گئی ہے۔ اس ایڈجسمنٹ کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 5 روپے اضافے کے بعد 45 روپےکر دی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کسی قسم کی کمی نہیں ہوئی کیونکہ اسے پٹرولیم لیوی سے ایڈجسٹ کر لیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 7 اعشاریہ 77 روپے اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب لائٹ ڈیزل پر عائد لیوی میں 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد لائٹ ڈیزل پر عائد لیوی 27 اعشاریہ 87 روپے ہو چکی ہے۔