پی ٹی آئی کا کارکنوں کی رہائی کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

2 Mar, 2023 | 04:00 PM

(عثمان خادم) پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا معاملہ، تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک میں گرفتار رہنماوں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے،  قانونی ٹیم میں علی ظفر، فیصل چودھری، بابر اعوان، اظہر صدیق سمیت دیگر شامل ہیں، قانونی ٹیم ہائیکورٹ میں رہنماؤں کی نظر بندی کو بھی چیلنج کرے گی،  گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے بھی اپیلیں دائر کی جائیں گی،  نظربندی کو چیلنج اور رہائی کی اپیلیں کل فائل کی جائیں گی۔

مزیدخبریں