ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کی تمام ائیرلائنز کیلئے اہم ہدایات جاری

سعودی عرب کی تمام ائیرلائنز کیلئے اہم ہدایات جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مملکت کے لیے آپریشنز کرنے والی تمام ائیرلائنز کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے مقرر کردہ حد سے زیادہ سامان لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب کے لیے آپریٹ کرنے والی تمام ائیرلائنز مسافروں کا مقرر کردہ حد سے زیادہ سامان لوڈ کرنے سے اجتناب کریں جب کہ چیک ان کرتے وقت صرف مقررہ حد کے وزن کے سامان والے بیگیج کو جہاز میں بھیجا جائے۔

سعودی ایوی ایشن نے کہا کہ ٹکٹ جاری کرتے وقت سامان کے وزن کی مقررہ حد کی پالیسی واضح لکھی ہوتی ہے لیکن مشاہدے میں آیا ہے کہ کچھ ائیر لائنز مسافروں کا مقررہ حد سے زیادہ سامان وصول کرتی ہیں اور زیادہ سامان والے بیگیج سے جہاز کو تکنیکی طور پر مشکلات ہوتی ہیں۔سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ ہدایات نامے کی خلاف ورزی پر  ائیر لائنز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Ansa Awais

Content Writer