واٹس ایپ ڈیلیٹ میسجز کو دوبارہ حاصل کرنا کیسے ممکن ہے؟

2 Mar, 2023 | 02:13 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: اکثر واٹس ایپ صارفین سے بعض اوقات میسجز غلطی سے ڈیلیٹ ہوجاتے ہیں جو بعدازاں پریشانی کا باعث بنتے ہیں، ایسے میں ڈیلیٹ کئے گئے میسجز کو دوبارہ حاصل کرنے کے خواہشمند صارفین کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

میڈیا رن ریسرچ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اب حذف شدہ چیٹ کو دوبارہ حاصل کرنا ممکن بنا دیا ہے۔ تاہم یہ میسجز کو ڈیلیٹ کرنے جتنا آسان نہیں لیکن ناممکن بھی نہیں ہے۔سب سے پہلے واٹس ایپ صارفین کو چاہیئے کہ وہ ایپلی کیشن کو ڈیٹا کا خود بخود بیک اپ کرنے کی اجازت دیں، اب اگر اس کے بعد کوئی میسج غلطی سے ڈیلیٹ ہوگیا ہے تو اسے دوبارہ حاصل کرنے کے لئے آپ کو اسی بیک اپ کی ضرورت ہوگی۔ واٹس ایپ آپ کے محفوظ کردہ ڈیٹا کو کسی سرور کے کلاؤڈ میں محفوظ کرتا ہے۔ اگر آپ اینڈروئیڈ صارف ہیں، تو آپ کا ڈیٹا گوگل ڈرائیو میں چلا جائے گا۔ اسی طرح آئی فون استعمال کرنے والے اپنی چیٹس کو iCloud پر تلاش کر سکتے ہیں۔

اب آپ نے درج ذیل اسٹیپس کو فالو کرنا ہے:

سب سے پہلے اپنے فون کی سیٹنگ میں جائیں اور ’ایپس‘ تلاش کریں۔

پھر واٹس ایپ پر جائیں اور براؤزنگ ڈیٹا کلیئر کر دیں۔

اس کے بعد ایپلی کیشن کو ان انسٹال کرکے، دوبارہ انسٹال کریں۔

پھر جب آپ دوبارہ اسٹال کریں گے تو اس وقت بیک اپ فائل کو بحال کرنے کے حوالے سے پوچھا جائے گا، آپ اس کا انتخاب کریں۔

پھر اپنی ایپ کو حذف کریں اور اسے دوبارہ ڈاؤن لوڈ کریں۔

یہ پڑھنے میں جتنا آسان لگ رہا ہے لیکن یہ اتنا آسان نہیں ہے، جب آپ ایپلی کیشن کو دوبارہ انسٹال کرلیں گے تو آپ کو ماضی کی تمام چیٹس دوبارہ حاصل کرلیں گے۔

مزیدخبریں