ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی ہنگامہ آرائی: انتظامیہ کا طلبہ کیخلاف بڑا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی ہنگامہ آرائی: انتظامیہ کا طلبہ کیخلاف بڑا فیصلہ
کیپشن: Punjab University
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب یونیورسٹی میں جھگڑا اور  ہنگامہ آرائی کرنے پر انتظامیہ نے ابتدائی طور پر 20 طلباء کو معطل اور  46 طلباء کو جیل بھیجنے کا فیصلہ کر لیا  ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے جھگڑے اور ہنگامہ آرائی پر انتظامیہ نے سخت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ نے ابتدائی طور پر 20 طلباء کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا،  جامع  پنجاب کی ڈسپلنری کمیٹی کو واقعہ میں ملوث طلباء کے  کیسز بھجوائے جائیں گے جن کا تفصیلی جائزہ لے کر کمیٹی سزا کا تعین کرے گی۔ 

 واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں گزشتہ روز دو طلبہ تنظیموں کے درمیان فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد طلبا زخمی ہو ئے تھے جبکہ پولیس کی جانب سے 50 سے زائد طلبا کو ہراست میں بھی لے لیا گیا تھا۔ 

 ایس پی اقبال ٹاؤن عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ طلباء تنظیموں کے درمیان آئے روز پرتشدد واقعات پیش آتے ہیں، انہی واقعات کے تناظر میں پولیس نے کارروائی کی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے طلباء میں سے 46 کو جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ان طلباء کو نقص امن کے تحت نظر بند کرایا گیا جبکہ نظر بندی کے احکامات ضلعی انتظامیہ سے لیے گئے تھے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر