ویب ڈیسک:پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دینے کے بعد بسمہ معروف نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بسمہ معروف نے لکھا کہ میرے لیے پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے سے بڑا کوئی اعزاز نہیں ہے۔انہوں نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب تبدیلی کی ضرورت ہے اور نئی اور نوجوان کپتان کو تیار کرنے کا صحیح وقت ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ میں ٹیم اور نئی آنے والی کپتان کی ہر طرح سے مدد، رہنمائی اور حمایت کے لیے ہمیشہ حاضر رہوں گی، پاکستان زندہ باد۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔
نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بسمہ معروف نوجوان کھلاڑی کو قیادت کا موقع دینا چاہتی ہیں، وہ پاکستان کیلئے بطور عام پلیئر دستیاب رہیں گی۔