ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے 8 سالہ کرکٹ فین عاکف کی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں داخلے کی خواہش پوری کر دی۔
ننھے عاکف نے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور اونرز ڈگ آؤٹ میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔ 8 سالہ عاکف کو بذریعہ قرعہ اندازی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ملی تھی۔ لاہور قلندرز نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے میچز میں قرعہ اندازی کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
عمران خان انکلوژر میں بیٹھے شائقین کرکٹ وہاں موجود قلندرز باکس میں اپنا نام لکھ کر پرچی ڈال سکتے ہیں۔
میچ کے دوران قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے فین کو گراؤنڈ میں لا کر اونرز ڈگ آؤٹ میں بیٹھایا جائے گا۔