ویب ڈیسک: اٹلی کے قریب کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 62 ہوگئی ہے۔
ترکیہ سے غیرقانونی طور پر اٹلی جانے والی کشتی میں 20 پاکستانی بھی سوار تھے جن میں سے 16 کو بچا لیا گیا جبکہ 4 اب تک لاپتا ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد میں 12 بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ڈی جی ایف آئی اے نے اٹلی کشتی حادثے پر نوٹس لیتے ہوئے انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ڈی جی ایف آئی اے نے غیر قانونی بارڈر پار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے جرم میں ملوث عناصر معافی کے مستحق نہیں۔