ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’الیکشن ایک ساتھ اور نگران حکومتوں کے تحت ہونے چاہئیںِ‘

’الیکشن ایک ساتھ اور نگران حکومتوں کے تحت ہونے چاہئیںِ‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن ایک ساتھ اور نگران حکومتوں کے تحت ہونے چاہئیں، یہی آئین کا منشا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے الیکشن ہم جیت گئے تو عمران فتنہ یہ کہے گا کہ وفاقی حکومت کسی اور کی تھی اس لیے میں الیکشن نہیں مانتا۔انہوں نے کہا کہ بعد میں قومی اسمبلی کے الیکشن جیت گئے تو فتنہ یہ کہہ کر دھاندلی کا الزام لگائے گا کہ دو صوبوں میں دوسروں کی حکومت تھی، یہ فتنہ اسی کام پر لگا رہے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا، میری رائے ہے کہ اسے گرفتار ہونا چاہیے،25 مئی کے بعد منگل کے روز موقع تھا کہ عمران خان کو گرفتار کر لیا جاتا، مگر اتحادی حکومت میں فیصلے سب نے کرنے ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب، خیبرپختونخوا (کے پی) الیکشن ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے دونوں صوبوں میں انتخابات 90 دنوں میں کرانے کا حکم دیا۔

Ansa Awais

Content Writer