نشہ آور مشروب پلا کرطالبہ سے اجتماعی زیادتی

2 Mar, 2023 | 12:41 AM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک:پنجاب کے شہر قصورمیں کالج کی طالبہ کو نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

 ایف آئی آر کے مطابق ملزمان دوران زیادتی 16سالہ طالبہ کی ویڈیو بھی بناتے رہے، ویڈیو دکھا کر طالبہ کو بلیک میل بھی کرتے رہے۔ پنجاب کے شہر قصورمیں تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ چراغشاہ میں طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ،کالج کی طالبہ کو نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کی گئی تھی۔

ایس ایچ او کے مطابق دونوں ملزمان اور ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج ہے جس میں سے ایک ملزم گرفتار کر لیا ہے دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں