(ساجد بلوچ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے مولانا کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر غور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمن سے میاں نوازشریف کے حکم پر ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم کے حوالہ سے نمبرز گیم کے علاوہ تحریک عدم اعتماد کے ٹائم فریم پر بھی بات کی گئی ہے اور چیزوں کو حتمی شکل دی گئی ہے ،نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ پی ڈی ایم لانگ مارچ پر بات چیت کی گئی ۔
واضح رہے الیکشن کمشن عمران خان کے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کر رہی ہے،اپوزیشن الیکشن کمشن کے فیصلہ کو دیکھ کے اپنی مستقبل کی حکمت عملی بنائے گی۔