ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہد خاقان عباسی  کی مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر غور

Shahid khakan abbasi,meeting,Maulana fazlur rehman
کیپشن: Maulana fazlur rehman and Shahid khakan abbasi file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  کی  پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے مولانا کی رہائش گاہ پر اہم  ملاقات،   ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر غور  سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ہے۔

 شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمن  سے میاں نوازشریف کے حکم پر ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم کے حوالہ سے نمبرز گیم کے علاوہ تحریک عدم اعتماد کے ٹائم فریم پر بھی بات کی گئی ہے اور چیزوں  کو حتمی  شکل دی گئی ہے ،نمبر گیم پر اطمینان  کا  اظہار  کیا گیا جبکہ پی ڈی ایم لانگ مارچ پر بات چیت کی گئی ۔

واضح رہے  الیکشن کمشن عمران خان کے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کر رہی ہے،اپوزیشن الیکشن کمشن کے فیصلہ کو دیکھ کے اپنی مستقبل کی حکمت عملی بنائے گی۔