ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار،ایسی سنگین غلطیاں جو انسان کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہیں

Helath tips
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( محمد عمران فیاض راجپوت) کون چاہتا ہے کہ وہ بوڑھا ہو ،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عمر ڈھلتی ہے اور انسان بوڑھا ہو ہی جاتا ہے لیکن کو ئی ہر گز یہ نہیں چاہے گا کہ وقت سے پہلے ہی بوڑھا ہو جائے تاہم کچھ غلطیاں ایسی ہیں جن کے باعث انسان وقت سے پہلے ہی بوڑھا نظر آنے لگتا ہے۔

اگر ان عادات کا پتہ چل جائے تو ہم انہیں ترک کر کے ان سے بچ سکتے ہیں۔کم نیند،جی ہاں اگر آپ مناسب نیند نہیں لیتے تو آپ کے پورے جسم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں  کیونکہ نیند صحت مند اور خوش باش زندگی کے لئے بے حد ضروری ہے، نیند دماغ کو اپنا کام ٹھیک کرنے میں مدد دیتی ہے جبکہ جسمانی نظام کو بھی ری چارج کرتی ہے۔ نیند سے دوری سے جسمانی وزن میں اضافہ، کینسر اور دیگر طبی مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

بیشتر افراد جانتے ہیں کہ تمباکو نوشی سے پھیپھڑوں کے کینسر، دل کی شریانوں کے امراض اور نظام تنفس کے امراض کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہےمگر تمباکو نوشی کے منفی اثرات کا نتیجہ صرف پھیپھڑوں تک محدود نہیں بلکہ پورے جسم اس سے متاثر ہوسکتا ہے۔اگر آپ تمباکو نوشی، منشیات وغیرہ کی لت کا شکار ہوں تو یہ چیزیں جسم کو آپ کی سوچ سے بھی زیادہ  تیزی سے تباہ کردیتی ہیں، ایک سگریٹ کے نتیجے میں 15 منٹ کے اندر ڈی این اے کو نقصان پہنچ سکتا ہے تو اس سے نجات ہی بہترہے۔ تمباکو نوشی کے نتیجے میں جلد موت کا خطرہ بھی بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

کبھی کبھی کا تناﺅ تو نقصان دہ نہیں بلکہ آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے کیونکہ یہ مختلف ہارمونز کو خارج کرتا ہے، اگر آپ کے ذہنی تناﺅ کو طویل عرصے تک خود پر طاری رہنے دیں تو اس سے جسمانی، ذہنی اور جذباتی صحت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، خصوصاً جب یہ دائمی بن جائے۔ دائمی تناﺅ کی انتباہی علامات سے آگاہی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اس سے بچ سکیں۔ طویل المعیاد بنیادوں پر شدید تناﺅ آپ کو نوجوانی میں ہی بوڑھا دکھانے لگتا ہے۔

ناقص غذا شرطیہ آپ کو قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بناسکتی ہے، جنک فوڈ، میٹھی یا زیادہ چربی والی غذائیں اس  عمل کو تیز کردیتی ہیں جبکہ محدود مقدار میں کیلوریز اور زیادہ غذائیت پر مبنی خوراک جیسے پھل، سبزیاں، اجناس اور گوشت وغیرہ کا استعمال اس سے سے بچاتا ہے۔اس کے علاوہ اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ کھانا اطمینان کے ساتھ بیٹھ کر کھائیں ۔ چلتے پھرتے کھانے پینے سے نظام انہضام متاثر ہوتا ہے ۔ کھانا پوری توجہ کے ساتھ کھائیں ،  کھانا کھاتے ہوئے ٹی وی نہ دیکھیں اور موبائل فون بھی استعمال نہ کریں ۔ دماغ کو مختلف سوچوں میں  مصروف کرنے کے بجاۓ کھانے کی جانب توجہ مرکوز رکھیں تاکہ آپ صحیح مقدار میں پیٹ بھر کر کھانا کھا سکیں ۔ 

ہر وقت بیٹھے رہنے کی عادت جسم کے لیے تباہ کن بلکہ جان لیوا ثابت ہوتی ہے، بیٹھے رہنے کے نتیجے میں زیریں جسم کے عضلات کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے جبکہ میٹابولز پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور انسان جلد بوڑھا ہونے لگتا ہے۔ ضروری نہیں کہ آپ بہت زیادہ جسمانی محنت کرنے لگیں بلکہ کرسی سے کچھ دیر کے لیے اٹھ کر چہل قدمی کرنا بھی مثبت اثرات مرتب کرسکتا ہے۔