ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپکا کا کل ٹھوکر نیاز بیگ پر احتجاجی مظاہرے کااعلان

Apca,strike,Thokar niaz baig,Lahore
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)وفاق میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کے بعد پنجاب کے ملازمین نے بھی کمر کس لی، ایپکا نے کل ٹھوکر نیاز بیگ پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کردیا۔
 وفاق میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد پنجاب کے ملازمین نے بھی کمر کس لی ،ایپکا حاجی ارشاد گروپ کی جانب سے " جاگ اے جاگ سرکاری ملازم " کے نام سے لاہور میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

کل ٹھوکر نیاز بیگ پر تمام صوبائی محکموں کے ملازمین احتجاجی مظاہرہ کریں گے،ملازمین تنخواہوں، پنشن میں اضافے کا مطالبہ کریں گےجبکہ ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس،سکیل ریوائز،عارضی ملازمین کی مستقلی کے لیے بھی صدائے حق بلند کیا جائے گا۔

ایپکا نے حکومت پنجاب کو 28 فروری کی ڈیڈ لائن دی تھی،پنجاب حکومت کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ کرنے پر اب لاہور میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔