ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رنگ پھول خوشبو، جیلانی پارک میں جشن بہاراں فیسٹیول کا آغاز

رنگ پھول خوشبو، جیلانی پارک میں جشن بہاراں فیسٹیول کا آغاز
کیپشن: Jilani Park
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: جیلانی پارک میں سجنے والے جشن بہاراں فیسٹیول کا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے باقاعدہ افتتاح  کردیا۔
آتش بازی سے آسمان جگمگا اٹھا، گھڑ ڈانس اور پنجاب کے روایتی رقص نے سماں باندھ دیا، بچوں نے جھولے لیے، بگھی کی سواری کا لطف اٹھایا، نوجوانوں نے بھنگڑے ڈالے، کھانے پینے کی اشیاء اور ملبوسات کے سٹالز میں بھی شرکاء نے گہری دلچسپی لی۔ وزیراعلی پنجاب نے مختلف اسٹالز کادورہ کیا اور پودہ لگایا جبکہ کمشنر لاہور اور ڈی کمشنر لاہور نے بگھی میں بیٹھ کر جیلانی پارک کا  دورہ کیا جبکہ سی سی پی او لاہور سمیت اعلی پولیس حکام بھی جشن بہاراں فیسٹول پہنچے۔ 
جشن بہاراں فیسٹیول اپنی تمام رعنائیوں کے ساتھ شہریوں کو خوش آمدید کہہ رہا ہے، دیہی ثقافت کی چھاپ لیے میلے کی سج دھج دیکھنے لائق ہے، آتش بازی کے شاندار مظاہرے سے فضا جگمگا اٹھی، میلے میں عوام کی تفریح کا ہر سامان موجود ہے، کھانے پینے کے سٹالز لگے ہیں جہاں چٹخارے دار کھانوں کے ساتھ ساگ اور مکئی کی روٹی کا سٹال بھی لگا ہے، بچے جھولوں کا لطف اٹھا رہے ہیں، نوجوانوں نے بھنگڑے ڈال کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کے مشیر اطلاعات حسان خاور کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر رنگا رنگ تقریب کا آغاز کیا گیا اس طرح کی رنگا رنگ تقریب کا مقصد امن کا پیغام دینا ہے ۔ اس شہر میں بہت دیر بعد اس طرح کی تقریبات لوٹی ہیں، ابھی لاہوریوں نے پی ایس ایل کو انجوائے کیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر