(اسرار خان)ہربنس پورہ کے علاقہ توحید پارک میں شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق 36 سالہ انجم کی 15 سال قبل نثار سے شادی ہوئی تھی،سوتر مل مناواں کے رہائشی نثار کا اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہوا، ملزم کے بہیمانہ تشدد کے باعث خاتون دم توڑ گئی۔ملزم نے اہلیہ کی لاش اور 10 سالہ بیٹی کو رکشے میں بٹھاکر سسرال پہنچا دیا۔ملزم موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ بڑھتا ہی جا رہا ہے، ایک اور واقعے میں خاتون نے اپنی بیٹی کو زہر پلا دیا، کوٹ لکھپت کے علاقے کی رہائشی سائرہ نامی خاتون کو اپنی سترہ سالہ بیٹی لائبہ کے کردار پر شک تھا۔ جس پر سائرہ بی بی نے اپنے شوہر آصف کی غیر موجودگی میں بیٹی کو دوائی کے بہانے زہر پلایا۔لائبہ کو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔واقعہ کے بعد ملزمہ سائرہ گھر سے فرار ہوگئی۔
دوسری طرف مقتولہ لائبہ کا والد انصاف کے لیے تھانہ کوٹ لکھپت پہنچ گیا۔ آصف کا کہنا ہے کہ اس کی بیویسائرہ گزشتہ کئی ماہ سے میری بیٹی سے ناخوش تھی،مارنے کی دھمکیاں بھی دیتی تھی۔ میری غیر موجودگی میں سائرہ نے میری بیٹی کو زہر دے کر مارامقتولہ لائبہ کے والد نے تھانہ کوٹ لکھپت میں درخواست جمع کروادی جس پرتھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے مقتولہ بیٹی لائبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔