اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواستیں مسترد

2 Mar, 2022 | 07:33 PM

 سٹی فورٹی ٹو: مسجد وزیر خان میں تقدس پامال  کرنے کے کیس  میں جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی بری کرنے کی درخواست خارج کر دی۔ دونوں پرفارمرز کو سولہ مارچ کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا۔

 رپورٹ کے مطابق مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے کے مقدمہ میں صباء قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواستیں مقامی عدالت نے خارج کردی ہیں جبکہ عدالت نے 16 مارچ کو دونوں ملزموں کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے وکلاء نے  بریت کی درخواستوں پر دلائل ہوئے کہا ہے کہ وقوعہ کے 10 دن بعد مقدمہ درج کیا گیا۔جسٹس آف پیس کے اندراج مقدمہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا۔ لیکن محکمہ اوقاف کی انکوائری رپورٹ بھی ملزموں کے حق میں ہے۔ ادکارہ صبا قمر کے وکیل کا کہنا تھا کہ اوقاف کے ریجنل مینجر اخلاق احمد نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مسجد وزیر خان میں کوئی غیراخلاقی عمل نہیں ہوا۔ڈرامے کی عکس بندی کے دوران کوئی غیر اخلاقی لباس زیب تن کیا گیا نہ ہی کوئی غیر اخلاقی حرکت کی گئی۔ دوران دلائل پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ 

ملزموں کے ڈانس کی ویڈیو الیکٹرانک ڈیوائس میں بطور ثبوت موجود ہے۔مسجد مسمانوں کے عبادت کی جگہ ہے، ڈانس کرنے کی جگہ نہیں ہے۔مسجد میں ڈانس کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا پراسیکیوشن نے دلائل دیتے ہوئے مزید کہا کہ رنجیت سنگ کا مجسمہ توڑنے کا واقعہ ہوا تو سارے روشن خیال اکٹھے ہوگئے تھے۔ پراسکیوشن کو ملزموں کیخلاف کیس کو ثابت کرنے کا واضح موقع دیا جائے اورصباء قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواستیں مسترد کی جائیں۔

مزیدخبریں