عوامی فلاح کا منصوبہ بند، عوام گراں فروشوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور

2 Mar, 2022 | 07:04 PM

عثمان علیم : حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام۔پنجاب قیمت ایپ کے زریعے سرکاری نرخوں پر گھروں تک سبزیاں و پھل پہنچانے کے منصوبہ فیل۔لاہور سمیت تین شہروں میں شروع کیے گئے پائلٹ پراجیکٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق قیمت ایپ منصوبے کے تحت  گراں فروشی سے ریلیف کے لیے سرکاری نرخوں پر گھروں میں پھل و سبزیاں پہنچائی جانی تھی۔ جس کے لئے شہر  لاہور میں منصوبے کے لیے تین فرموں کو ٹھیکہ دیا گیا۔تاہم پائلٹ پراجیکٹ دو ماہ بھی نہ چل سکا اور کمپنیوں نے سروس فراہمی سے ہاتھ کھڑے کر لیے۔دو ماہ بعد منصوبے کو عارضی طور پر غیر فعال کیا گیا جبکہ اب مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔۔

شہر میں سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانا انتظامیہ کے لیے بڑا چیلنج بن چکا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوامی فلاحی منصوبے کو نظر انداز کر دیا گیا۔عوام کو گراں فروشوں کے ہاتھوں لٹنے کے لیے چھوڑ دیا گیا۔

مزیدخبریں