(ویب ڈیسک) ہرن کے دوڑنے کی بات کی جائے تو یہ تقریباً 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتا ہے۔جب کہ شیر کی زیادہ سے زیادہ رفتار 58 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے،رفتار میں اتنے بڑے تفاوت کے باوجود ہرن اکثر شیر کا شکار کیوں بن جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز موجود ہیں جن میں تیندوے کو شکار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ جو نئی ویڈیو وائرل ہوئی اس میں ایک تیندوے کو ہوا میں اڑتے اور ہرن کا شکار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کوانڈین فاریسٹ سروس آفیسر سوسنتا نندا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرنوں کا ایک غول جھاڑیوں سے بھاگتا ہوا باہر آتا ہے جب ایک چیتا اپنے شکار کا شکار کرنے کے لیے ان کے پیچھے آ رہا ہے۔ جیسے ہی ہرن کا ریوڑ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگتا ہے تو ان میں سے ایک ہوا میں چھلانگ لگاتا ہے اور چیتا ہوا میں ہی اس ہرن کا شکار کرتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کو دیکھنے کے بعد خوب شیئر کیا اور ملے جلے کمنٹس سیکشن میں تبصرے کئے۔ ایک صارف نےلکھا کہ ’واہ یہ ایک ملین ڈالر کا شاٹ ہے۔