گلبرگ تھری میں پولیو ٹیم پر حملہ 

2 Mar, 2022 | 03:55 PM

 عابد چودھری : نصیر آباد کے رہائشی سہیل اور اسکے بیٹے نے خاتون پولیو ورکر کو تھپڑ دے مارے،پولیس نے سہیل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق گلبرگ تھری میں پولیو ٹیم بچوں کو پولیو قطرے پلانے گئی جہاں گھر پر دستک دینے پر سہیل نامی شہری کا بیٹا آپے سے باہر ہو گیا اور خاتون پولیو ورکر کو تھپڑدے مار اور جان دے مارنے کی دھمکیوں پر اتر آیا،واقع کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی مگر پولیس کے پہنچنے تک سہیل کا بیٹا موقع سے فرار ہو گیا،پولیس نے موقع سے سہیل کو گرفتار کرکے واقع کا مقدمہ درج کر لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزم ذیشان فرارہو گیا اورملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے گئی جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں