پنجاب بھر کے ایجوکیٹرز کیلئے خوشخبری

2 Mar, 2022 | 01:27 PM

(جنید ریاض) پنجاب بھرکےگیارہ ہزار ایجوکیٹرز کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے مستقلی کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے اساتذہ کا ریکارڈ مانگ لیا۔

ذرائع کے مطاق  پنجاب حکومت نے مستقلی کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو  ایجوکیٹرز کا ریکارڈ مہیا کرنے کیلئے مراسلہ بھی جاری کردیا, 2014 سے 2018 تک بھرتی ایجوکیٹرزکا ریکارڈ مانگا گیا، موجودہ عرصہ کےدوران بھرتی اے ای اوز کا بھی ڈیٹا فراہم کیا جائے۔ 

محکمہ سکول ایجوکیشن ایجوکیٹرز کا ریکارڈ دو دن میں فراہم کریں گا، مہیا کردہ ریکارڈ کے تحت ایجوکیٹرزاوراے ای اوزکو مستقلی کےآرڈرز جاری کردیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں