کنگ خان کے بیٹے آریان خان کو کلین چٹ مل گئی ?

2 Mar, 2022 | 12:46 PM

  ویب ڈیسک :  بالی وڈ کنگ  خان کے بیٹے آرین خان کو کروز ڈرگز کیس میں کلین چٹ  مل گسی ۔ سرتوڑ کوششوں اور سازشوں کے باوجود این سی بی  کو کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔

 این سی بی نے آریان خان پر الزام لگایا تھا کہ وہ  کسی بڑی سازش یا  عالمی منشیات  کے ریکٹ  کا حصہ ہیں۔  این سی بی ممبئی کی یونٹ کے الزامات کے برعکس  ایس آئی ٹی کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے کہا ہے کہ ان کے پاس سے کوئی ڈرگز برآمد نہیں ہوئیں۔تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ آرین خان کی چیٹ سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ وہ کسی بین الاقوامی سنڈیکیٹ کا حصہ تھے۔

 ایس آئی ٹی تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے  اس کے علاوہ کروز پر چھاپے کے دوران بے ضابطگیاں کی گئیں۔ چھاپے کے دوران کوئی ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کی گئی  تحقیقات کے نتائج نے سابق ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے  کے کردار پر سوال کھڑے کر دئیے ہیں  اس حوالے سے ان سے متعدد بار پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔ایس آئی ٹی کی این سی بی کے ڈائریکٹر جنرل ایس این پردھان کو اپنی حتمی رپورٹ پیش کرنے میں مزید چند ماہ لگ سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں