ویب ڈیسک : اٹلس ہنڈا نے اپنی موٹرسایئکلز کی دو سال کی قسط کا منصوبہ شروع کرنے کے لئے سلک بینک کے ساتھ شراکت داری قائم کرلی۔ برھتی ہوئی مہنگائی میں صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے یہ اقدام اٹھایا۔
رپورٹ کےمطابق سلک بینک کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز صفر فیصد مارک اپ پر ہونڈا موٹر سائیکل خرید سکتے ہیں اور دو سال میں مکمل رقم ادا کر سکتے ہیں۔یہ آفر تمام ہنڈا اٹلس کے تمام بایئکلس پر دستیاب ہے جبکہ تمام بینک صارفین کے لئے نہیں ہے۔
اٹلسہنڈا اب پاکستان میں بایئکس کی بہترین قسط کے پلان کے لیے پاک سوزوکی موٹر کمپنی سے مقابلہ کر رہا ہے۔ اگرچہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی کا پروگرام بہتر ہے کیونکہ اس میں کوئی مخصوص بینک شامل نہیں اور تمام صارفین کے لئے کھلا ہے لیکن سوزوکی موٹرسایئکلوں کی مانگ قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے ہنڈا کے مقابلے میں کم ہے۔ دوسری جانب بڑھتی ہوئی مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے نے زیادہ تر لوگوں کی قوت خرید کو بھی متاثر کیا ہے۔