خواجہ سرا کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، برہنہ ویڈیو بناکر وائرل کردی

2 Mar, 2022 | 12:10 PM

Muhammad Zeeshan

عابد چودھری: طالبعلم  کو خواجہ سرا سے دوستی  کرنا مہنگا پڑ گیا، زاہد عرف گوگی نامی خواجہ سرا کا  نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد ، موبائل اور موٹرسائیکل بھی چھین لی۔

زاہد عرف گوگی نامی خواجہ سرا نے طالبعلم شامیر مہدی کو ملاقات کے بہانے بلایا اور  ساتھیوں کیساتھ مل کرتشدد کانشانہ بنا ڈالا۔ ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر پہلے نوجوان کو برہنہ کرکے ویڈیو بنائی  پھر تشدد کرتے رہے۔ بعدازاں موبائل فونزاورموٹرسائیکل چھین لی۔پولیس کواطلاع دینے پربرہنہ ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل کرنےکی دھمکیاں بھی دیتےرہے۔ملزمان لڑکے کےرشتےداروں سےآن لائن رقم بھی منگواتےرہے۔متاثرہ نوجوان نے رقم لینےکےبہانےبھاگ کر جان بچائی۔

جوہرٹاؤن پولیس نے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد چار ملزموں کےخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔مقدمے میں خواجہ سرا زاہد عرف گوگی، ساحل اور سمیر سمیت ایک نامعلوم ملزم کا ذکرکیاگیا ہے۔ پولیس نے مقدمےمیں زیادتی، چوری اور دیگرسنگین دفعات شامل کی ہیں۔تاحال مقدمہ درج ہونے کے باوجود خواجہ سرا کے گروہ کا سراغ نہ مل سکا۔

مزیدخبریں