حکومت نے عوام پر گیس بم گرا دیا

2 Mar, 2022 | 12:02 PM

ویب ڈیسک :آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی کا اضافہ ہوگیا۔

اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کا نظرثانی فیصلہ جاری کردیا ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی درخواست پرقیمتوں میں68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی۔

اضافے کے بعد گیس کی اوسط قیمت670روپے37پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے ، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر227 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا ۔سوئی ناردرن گیس کمپنی نے2سو69روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کا مطالبہ کیا تھا ۔

مزیدخبریں