(جنید ریاض) کمپیوٹر کا نصاب تبدیل ہونے کے باوجود طلبا کو پرانی کاپیاں دینے کا فیصلہ، اڑھائی لاکھ طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق موجودہ تعلیمی سال میں کمپیوٹرکا مکمل نصاب تبدیل کردیا گیا تھا، نئے نصاب کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ تاحال کاپیاں پرنٹ نہیں کرواسکا ، جس سے اڑھائی لاکھ طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا، پی ایم آئی یو نے بچوں کو سٹاک میں موجود اڑھائی لاکھ پریکٹیکل کی پرانی کاپیاں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر کمپیوٹر ٹیچرزایسوسی ایشن پنجاب کاشف شہزاد کا کہنا ہےکہ 6 مئی سے میٹرک کا امتحان شروع ہورہا ہے،پرانی کاپیاں تقسیم کی گئی تو بھرپوراحتجاج کریں.