ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی ختم

PCB
کیپشن: PCB
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شہباز علی) پی سی بی قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی ختم ہو گئی، جونیئر سلیکٹرز کے معاہدے ختم ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناکامی کے بعد پی سی بی جونیئرسلیکٹرز کے بورڈ کیساتھ معاہدے ختم ہوگئے ہیں، جس کے بعد تاحال نئے معاہدے نہیں کئے گئے، جونیئرسلیکشن کمیٹی چیف سلیکٹر سلیم جعفر، وجاہت اللہ واسطی، جاوید حیات، توفیق عمر پر مشتمل تھی۔

 ذرائع کے مطابق پی سی بی نے جونیئر سلیکٹرز کے نئے معاہدوں کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔جونئیر سلیکٹرز کے معاہدے ختم ہونے کے بعد ان کی تنخواہ بھی روک دی گئی ہے، جونیئر سلیکٹرز کے معاہدے گزشتہ برس ستمبر تک تھےتاہم جونئیر ورلڈ کپ کے پیش نظرستمبرمیں جونئیرسلیکشن کمیٹی کو تین ماہ کی توسیع دی گئی تھی۔