راؤ دلشاد حسین: میٹروپولیٹن کارپوریشن کا باغبانپورہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اہلکاروں کی تجاوزات مافیا کے ساتھ تلخ کلامی، لڑائی اور ہاتھا پائی دکانوں کے شیڈز مسمار کردیئے جبکہ تجاوزات چار ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مین بازار باغبان پورہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سپیشل سکواڈ، سمن آباد زون، واہگہ زون، شالامار زون کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ مین بازار باغبانپورہ اور ملحقہ سڑکوں سے تجاوزات قبضے میں لے لی گئی۔ میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن ہیڈکوارٹر کی نگرانی تجاوزات کے چار ٹرک سامان قبضے میں لیا گیا۔ چیف کارپوریشن آفیسر حافظ شوکت علی کے مطابق کمشنر و ایڈمنسٹریٹر لاہور ہدایت پر تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے۔
ایم او ریگولیشن ہیڈ کوارٹر زبیر وٹو کا کہنا تھا کہ 12 عدد دکانوں کو سیل کردیا ہے۔ دکانوں کے باہر لگی تجاوزات قبضے میں لے لی گئیں جبکہ وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ 12 کاؤنٹرز، 09 کرسیاں، 03 عدد سٹالز پر مشتمل 02 عدد ٹرک سامان قبضے میں لیا گیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن اور زونل ریگولیشن افسران و اہلکار تجاوزات کے خاتمے کے لئے متحرک ہیں۔