ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل6، کورونا کیسز سامنے آنے پر عاطف رانا کا ردعمل سامنے آگیا

پی ایس ایل6، کورونا کیسز سامنے آنے پر عاطف رانا کا ردعمل سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندر کے مالک عاطف رانا پر امید ہیں کہ کھلاڑیوں کے کورونا مثبت آنے سے پی ایس ایل کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ان کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ کی سطح پر کوتاہی ہوئی ہے جس کی وجہ سے کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندر فرنچائز کے مالک عاطف رانا کا کہنا ہے کہ کورونا ایک ایسی بیماری ہے جس کا کچھ پتہ نہیں چلتا ہے، کہیں نہ کہیں منیجمنٹ کی سطح پر کوئی کوتاہی ہوئی ہے جس کی وجہ سے کورونا آیا ہے،کہیں کوئی رخنہ رہا ہوا ہے تو اسے قابو کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے جلد کورونا پر قابو پا لیا جائے گا، لاہور کراچی میچ پر حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بولے کہ جتنا زیادہ اچھا اور کلوز میچ ہوگا لوگ اتنا انجوائے کریں گے، ہار جیت میچ کا حصہ ہے گزشتہ سیزن میں کراچی جیت گیا تھا،لاہور کراچی کے میچ کو لاہوریوں نے خوب انجوائے کیا میدان میں بیٹھے شائقین بھی لطف اندوز ہوئے،میچ کو کراچی کے شہریوں نے بھی خوب انجوائے کیا تھا۔

پی ایس ایل میں شائقین کی آمد کے سوال پر ان کا کہنا ہے کہ جب ساری چیزیں کھول دی ہیں تو پھر شائقین کو بھی زیادہ سے زیادہ میدان میں آنے کی اجازت دی جائے،میں تو چاہوں گا کہ سو فیصد شائقین کے ساتھ میچ دیکھائے جائیں۔کھلاڑی تو شائقین میں نہیں گئے تھے بلکہ وہ اپنے بائیو سیکوئر بلبل میں تھے جہاں ان کو کورونا ہوا ہے،میرے خیال میں جتنے زیادہ شائقین ہوں گے لیگ کا حسن نکھرے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer