ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینال روڈ پر 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

کینال روڈ پر 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)لاہور کینال روڈ پر ٹریفک حادثہ چھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثہ کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ پنڈ شاہ دی کھوئی سے جانب  کیمپس نہر کے قریب پیش آیا،حادثے میں چھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثہ کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو جائے وقوعہ پر پہنچی، پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا.

گزشتہ دنوں سندر کے علاقہ جیلانہ پلی کے قریب کنٹینر اور رکشے میں تصادم ہوا تھا، حادثے میں رکشے میں سوار بابر علی اور مختار احمد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ خاتون افشاں اور کشور زخمی ہو ئیں، زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کے بعد کنٹینر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے لاشیں کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں۔

یاد رہے کہ ٹریفک حادثات کی  سب سے بڑی وجہ  تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کیساتھ   ٹریفک حادثات کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے،  اب تک کئی افراد   ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر اپنی قیمتی جانیں گنوابیٹھے ہیں اور بہت سے عارضی یا مستقل معذوری کا شکار ہوگئے ہیں۔

 افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں روڈ اینڈ سیفٹی ایکٹ موجود ہونے کے باوجود اس کا اطلاق نہیں کیا جاتا۔ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے سالانہ دس لاکھ افراد جاں بحق اور 50 لاکھ شدید زخمی ہوجاتے ہیں۔ ڈرائیونگ کے دوران ذرا سی بے احتیاطی کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer