عوامی فلاح کے بڑے منصوبے کو بریک لگ گئی

2 Mar, 2021 | 03:46 PM

Arslan Sheikh

عمران یونس: اقبال ٹاؤن کریم بلاک انڈر پاس کی تعمیر کا منصوبہ، پنجاب یونیورسٹی نے ایل ڈی اے کو جھنڈی کرادی، یونیورسٹی نے ایل ڈی اے کو 7 کنال زمین دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن کریم بلاک اور مولانا شوکت علی روڈ پر انڈر پاس کے تعمیری منصوبے کو ہنگامی بریک لگ گئی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ایل ڈی اے کو زمین دینے سے انکار کردیا ہے۔ حکومت پنجاب نے منصوبے کے لئے یونیورسٹی سے 7 کنال گرین لینڈ مانگی تھی۔ اس سے قبل یونیورسٹی انتظامیہ نے سابق حکومت کو مشروط بنیادوں پر شوکت علی روڈ ایکسٹینشن کے لیے زمین دی تھی۔ ایکسٹینشن روڈ پر یونیورسٹی کو کمرشل زون بنانے کی اجازت دینا بھی ایک شرط تھی جو پوری نہ ہوئی۔

اب نئے پراجیکٹ کے لیے ایک بار پھر پنجاب حکومت نے 7 کنال اراضی مانگی گئی۔ اس سے قبل مولانا شوکت علی روڈ کی تعمیر کیلئے یونیورسٹی نے 305 کنال اراضی فراہم کر چکی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں کیلئے مختص جگہ دیگر کاموں کیلئے فراہم نہیں کی جاسکتی۔ تعلیمی اداروں کی جگہ سے متعلق سپریم کورٹ کی واضح ہدایات موجود ہیں۔ 

یونیورسٹی سپریم کورٹ کے فیصلوں کے فیصلوں کا احترام اور عملدرآمد کرتی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق پنجاب حکومت مولانا شوکت علی روڈ کی تعمیر سے متعلق بھی کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد نہ کرسکی۔ وعدے کے مطابق مولانا شوکت علی روڈ کی تعمیر کیساتھ کمرشل مارکیٹس بناکر دی جانی تھیں۔

مزیدخبریں