ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹی طلبا کیلئے نیا تعلیمی کیلنڈر جاری

یونیورسٹی طلبا کیلئے نیا تعلیمی کیلنڈر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے کورونا کے بعد تعلیمی کیلنڈر جاری کر دیا۔

جاری تعلیمی کیلنڈر کے مطابق سیشن 2016 اور 17 کی جاری تمام سمسٹر کلاسز آن لائن ہوں گی جبکہ سیشن 2018 اور 19 کی جاری تمام سمسٹر کلاسز ان کیمپس ہونگی ل۔میڈ ٹرم امتحانات مئی میں شروع ہوں گے۔فائنل امتحانات اگست میں ہوں گے جبکہ نتائج ستمبر میں جاری کیے جائیں گے۔پوسٹ گریجویٹ کلاسز کے امتحانات مئی میں منعقد کیے جائیں گے۔کلاسز کا اختتام جولائی میں ہوگا۔کلاسز ان کیمپس ہوں گی۔حتمی امتحانات جولائی کے آخر میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ لاہورسمیت صوبہ بھر کے سکولوں میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق نئے سال کا دورانیہ یکم اگست 2021 سے لیکر31 مارچ 2022تک ہوگا۔ نیا تعلیمی سال کورونا کے باعث 8 ماہ کا ہوگا۔ مذکورہ فیصلہ صوبائی وزراء کانفرنس میں کیا گیا۔ صوبائی وزراء کانفرنس 26 فروری کومنعقد ہوئی تھی۔

قبل ازیں وفاق نے اس حوالے سے فیصلہ کرتے ہوئےتعلیمی سیشن 21-2020 کا کیلنڈر جاری کیا، وفاقی حکومت نے طلبا کے پڑھائی کو مزید نقصان سے بچانے کے لئے اہم اعلان کیاتھا جس میں نئے تعلیمی سال بارے بتایاگیا کہ وفاق کےتعلیمی اداروں میں نیا تعلیمی سال 2اگست سے شروع ہو گا،موسم گرما کی چھٹیاں کم کر کے ایک ماہ کر دی گئی ہیں۔وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لئےتعلیمی سیشن 21-2020 کا کیلنڈر جاری کردیا گیا۔

وفاق کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق موسم گرماکی چھٹیاں 2 سے 31جولائی 2021تک ہوں گی جبکہ 5 ویں اور 8ویں کے مرکزی امتحانات 18سے 31مئی تک اور پہلی سے چوتھی، چھٹی ، ساتویں کےامتحانات یکم سے 15جون تک ہوں گے، 5 ویں اور8ویں کےمرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان30جون اور پہلی سے چوتھی ،چھٹی ساتویں کے امتحانات کےنتائج کااعلان یکم جولائی کو ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer