آج میچ ہو گا یا نہیں فیصلہ ہو گیا

2 Mar, 2021 | 03:17 PM

Imran Fayyaz

سی42:پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا ہے کہ آج شام کا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی اس موقع پر ، سمیع الحسن برنی نے انکشاف کیا کہ 2غیر ملکی کھلاڑی اور ایک سپورٹنگ اسٹاف فواد احمد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ،ان کا دوبارہ ٹیسٹ آج شام کو ہوگا ۔

انہوں نے بتایا کہ کل سے اب تک 244 پی سی آر ٹیسٹ کروائے گئے ، ایک ٹیم کے پی سی آر ٹیسٹ ہو گئے ہیں جس کی رپورٹ ابھی نہیں آئی۔ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے والے 10دن قرنطینہ میں رہیں گے۔ براڈ کاسٹنگ کریو میں شامل 100سے زائد عملے کے بھی ٹیسٹ کروائے ، تمام ٹیموں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کا کہا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تین بجے پی ایس ایل کی ایک ورچوئل میٹنگ ہو گی، میٹنگ میں تمام فرنچائز کے اونرز کو اعتماد میں لینا ہے ۔ پی سی بی کا بائیو سیکور ببل کمزور نہیں ہے لہذا ٹیسٹ مثبت آنے پر کسی کی کوتاہی پر کچھ کہنا مناسب نہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی پلیئر کو آئیسولیشن میں نہیں بھیجا گیا ہے ، سمیع برنی کوشش ہے ایونٹ جس طریقے سے شروع ہوا ویسے ہی ختم ہو ، کرونا ٹیسٹ مثبت کیسے آئے جاننا مشکل ہے لیکن اب ہر تین دن کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔ سمیع برنی نے واضح کیا کہ 50فیصد شائقین اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے ۔ 

مزیدخبریں