ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اغواکاروں نے 227 طالبات کو رہا کر دیا

اغواکاروں نے 227 طالبات کو رہا کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائیجیریا کے بورڈنگ اسکول سے اغوا ہونے والی 227 طالبات کو اغوا کاروں کی جانب سے رہا کردیا گیا ہے۔

 
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا میں ایک بورڈنگ اسکول سے اغوا کی جانے والی تمام 279 طالبات کو اغوا کاروں نے حکومتی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

نائجیریا کی ریاست زمفارا کے گورنر ڈاکٹر بیلو ماتاوالے نے طالبات کی اغوا کاروں کے چنگل سے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام طالبات کا طبی معائنہ کیا گیا ہے، تمام بچیاں خیریت سے اور صحت مند ہیں۔

  صحافیوں نے توجہ دلائی کہ ابتدا میں اسکول سے اغوا ہونے والی طالبات کی تعداد 317 بتائی گئی تھی جس پر گورنر زمفارا نے جواب دیا کہ اغوا ہونے والی طالبات کی تعداد 279 ہی تھی۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ طالبات کی رہائی کس معاہدے کے تحت عمل میں لائی گئی۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کی ریاست زمفارا کے بورڈنگ اسکول پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا تھا اور سیکڑوں طالبات کو اغوا کرکے لے گئے تھے۔ابتدا میں مغویوں کی تعداد 317 بتائی گئی تھی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer