ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا ملتان موٹروے اور شہر میں شجرکاری کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا ملتان موٹروے اور شہر میں شجرکاری کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے موسم بہار میں ملتان موٹروے اور شہر میں شجر کاری کا حکم دیتے ہوئے 8 مارچ کو ڈی جی ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ڈی جی پی ایچ اے ملتان سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے شہری محمد طاہر جمال کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا، جسٹس جواد حسن نے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر بتایا جائے کہ عدالتی حکم کی تعمیل میں شجر کاری کیلئے کیا روڈ میپ بنایا گیا؟؟ عدالت کے حکم پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیری اربن جنگلات کی پالیسی بنائی گئی۔

جسٹس جواد حسن نے فیصلے میں قرار دیا کہ وفاقی حکومت کی شہر سے ملحقہ علاقوں میں شجرکاری کی پالیسی پر عملدرآمد کرنا خوش آئند ہے، شہروں کے علاوہ ملحقہ علاقوں کیلئے شجرکاری پالیسی چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد شیر دل مرحوم نے بنائی تھی، عدالت خالد شیر دل مرحوم کی کوششوں اور خدمات کو سراہتی ہے،عدالت نے 2019ء میں سفیدے کے درخت لگانے سے روکتے ہوئے پنجاب حکومت کو شجرکاری کیلئے مخصوص ہدایات بھی جاری کیں۔

 تحریری حکم کے مطابق عدالت نے تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، سرکاری کارپارکنگز میں خالی جگہوں پر شجرکاری کرنے اور، ہاؤسنگ سکیموں میں شجرکاری کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کا حکم دیا، جبکہ رہنما اصولوں میں درخت کاٹنے یا درختوں کو نقصان پہنچانے پر بھاری جرمانے بھی کرنے بارے قانون سازی کا حکم  دیا ، عدالت نے تمام متعلقہ اداروں کو سالانہ شجرکاری کی تفصیلی رپورٹس تیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

Sughra Afzal

Content Writer