سٹی 42: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) میں بہترین کارگردگی دیکھانے والےجنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے شلوار میں ازار بند ڈالنے میں بری طرھ نا کام ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل 6 ) کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ڈیوڈ ویزے کو شلوار میں ازار بند ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم وہ اس میں ناکام رہتے ہیں،اس دوران وہ شلوار کے اوپر سے ہی ازار بند کو باندھنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔
David Wiese can chase down any target, but can he tackle a shalwar? Watch him try to wear one in our #ShalwarChallenge
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 1, 2021
Full video: https://t.co/LmQZh1HcB7 #HBLPSL6 I #MatchDikhao l @David_Wiese pic.twitter.com/31jGqduBpL
بعدازاں لاہور قلندر کے کپتان سہیل اختر نے آکر ان کی مدد کی اور شلوار میں ازار بند ڈال کر دکھایا۔ جبکہ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیوڈ ویزے شلوار چیلنج کے دوران حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ڈیوڈ ویزے سہیل اختر سے پوچھتے ہیں کہ یہ لوگ پہنتے بھی ہیں جس پر وہ بتاتے ہیں کہ زیادہ تر پختون لوگ شلوار قیمض پہنتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کرس گیل شلوار چیلنج میں کامیاب ہو چکے ہیں۔