اداکارہ اشنا شاہ نے لاہوریوں کو خوش کردیا

2 Mar, 2021 | 01:21 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے ان دنوں کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری ہیں، لاہور قلندرز کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے،گلوکار ابرار الحق نےلاہور قلندرز کو سپورٹ کرتے جادو جگادینے والا اور جنون پیدا کرنے والا ترانہ تیار کیا جس کو بے حد پسند کیاجارہا جبکہ اداکارہ اشناشاہ بھی اس سے متاثرہوتے ٹویٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے ان دنوں کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری ہیں،لاہور قلندرزکے فینز پرجوش ہیں، شائقین کرکٹ کے مزے کو دوبالا کرنے والا ترانہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے، چیئرمین ہلال احمر پاکستان اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ابرار الحق نے لاہور قلندرز کے لئے ایک خوبصورت ترانہ تیار کیا جو دیکھتے ہی مقبول ہوگیا۔اس میں  لاہور قلندرز کے تمام کھلاڑی ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں،کھلاڑیوں کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لئے۔

مشہورٹی وی ڈراموں کی اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے کرکٹ کا ’الف بے بھی نہیں معلوم لیکن لاہور قلندر کا ترانہ تفریح سے بھرپور ہے‘۔اداکارہ کا کہناتھا کہ’ترانے کی ویڈیو کا بجٹ کافی کم لگ رہا ہے لیکن اس کے باوجود اسے دیکھنے سے میرے چہرے پر سکراہٹ آ گئی، ان کی کوشش بہترین ہے‘۔

اداکارہ اشنا شاہ کا مزید کہناتھا کہ ’وقت کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل تفریح سے بھرپور نظر آ رہا ہے، میں کرکٹ سیکھنے کے ساتھ ساتھ میچ بھی دیکھتی ہوں‘۔ 

واضح رہے کہ ویڈٰیو کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، کچھ نے پنجاب کی ثقافت نمایاں کرنے پر گانے کی خوب پذیرائی کی تو کچھ نے کھلاڑیوں کے ڈانس اور بھنگڑے پر طنزو مزاح کے نشتر برسا دیے۔بعدازاں   لاہور قلندرز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا گیا تاہم مداح یوٹیوب پر اس گانے سےلطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
 

مزیدخبریں