(مظہر عباس)لاہور پولیس کا تھانوں میں بند موٹر سائیکلوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔تھانوں میں بند ایسی موٹر سائیکلیں جن کو مالکان واپس لینے نہیں آئے انہیں سپرداری پر دے دیا جائے گا۔ سپرداری پر ایسے افراد کو موٹر سائیکلیں دی جائیں گی جن کی موٹر سائیکلیں چوری ہو چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے کا تھانوں میں بند موٹرسائیکلوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ۔ اب تھانوں میں عرصہ دراز سے پڑی موٹر سائیکلیں سپرداری پر انہیں دی جائینگی جنکی موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں ۔ اس حوالے سے تھانوں میں عرصہ دراز سے بند پڑی موٹر سائیکلوں کی لسٹیں تیارکرنا شروع کردی گئیں۔
تھانوں میں بندموٹرسائیکلوں کو550کی رپٹ لکھ کرتھانوں میں بندکیاگیاتھا۔متعدد موٹرسائیکلیں ایسی ہیں جن کے نمبربھی ٹیمپرکیے جاچکے ہیںنمبرٹیمپرہونے سے ان کے اصل مالکان بارے میں بھی پتہ نہ چل سکا