کاہنہ میں بااثر افراد کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد

2 Mar, 2021 | 10:40 AM

Sughra Afzal

کاہنہ (حسن خالد) کاہنہ کے علاقہ بدوکی گاؤں میں بااثر افراد کا نوجوان کو اغوا کر کے بہیمانہ تشدد، ملزمان نے کارروائی نہ کرنے کی شرط پر مغوی کو رہا کر دیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بااثر افراد کے ہاتھوں مظلوم و محکوم پر ظلم و تشدد کے واقعات آئے روز رونما ہوتے رہتے ہیں، ایسا ہی افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ کے نواحی گاؤں بدو کی میں پیش آیا، جہاں با اثر افراد آصف اور ابرار نے ساتھیوں سمیت محنت کش ظہیر کو معمولی جھگڑے کے بعد گن پوائنٹ پر اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا اور مبینہ طور پر  محنت کش ظہیر پر ڈنڈوں سے تشدد کیا، جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ بعد ازاں ملزمان نے مغوی ظہیر کے والد مہر اصغر کو بلا کر متاثرہ شہری کو اس شرط پر رہا کیا کہ کوئی قانونی کارروائی نہیں کریں گے۔ 

متاثرہ شہری نے انصاف کیلئے پولیس کو اطلاع دی جس پر کاہنہ پولیس نے مغوی کو علاج معالجہ اور میڈیکل کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہےکہ کچھ روز قبل اسلام پورہ میں لڑکی کے تنازع پر بااثر افراد نے طالب علموں کو اکیڈمی سے اغوا کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پرآئی تھی۔

 

 

 

مزیدخبریں