کینسر کے مریضوں کا مفت علاج خطرے میں پڑ گیا

2 Mar, 2021 | 09:32 AM

Sughra Afzal

روڈ (زاہد چودھری) حکومت کی لاپرواہی ، نوارٹس فارما نے یکم مارچ سے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بند کر دی، کینسر کے ہزاروں مریضوں کا مفت علاج ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑ گیا۔

حکومت کی جانب سے کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے سابق حکومت کے دور سے جاری سی ایم ایل پراجیکٹ کو رواں مالی سال میں توسیع نہ دینے پر مفت علاج تعطل کا شکار ہوگیا، سابق حکومت نے نوارٹس فارما کے اشتراک سے سی ایم ایل پراجیکٹ کا آغاز کیا تھا جس کے ذریعے کینسر کے پنجاب میں 5 ہزارسے زائد رجسٹرڈ مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جارہا تھا، تاہم موجودہ حکومت کے دور میں نوارٹس فارما کو ادائیگیاں التوا کا شکار ہونے کی وجہ سے علاج تعطل کا شکار رہا اور جون 2020ء میں منصوبے کی مدت ختم ہوگئی۔ 

موجودہ حکومت کی جانب سے بار بار یقینی دہانی کے باوجود کینسر کے علاج کے پراجیکٹ کو رواں مالی سال میں توسیع نہیں دی گئی، نوارٹس فارما کی جانب سے اس صورتحال پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، مراسلے میں اطلاع دی گئی ہے کہ حکومت کی جانب سے معاہدے میں توسیع نہ کرنے پر یکم مارچ سے مفت علاج کی فراہمی بند کر دی گئی۔

مزیدخبریں