(وقاص احمد) پاکستان سپر لیگ کا معرکہ، مسلسل ہار کے باجود ہوم گراؤنڈ میں واپسی کے ساتھ ہی جواریوں نے قلندرز کو پھر سے فیورٹ قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کےمیچ پر لاکھوں کا جوا ہوگا، سٹے بازوں نے لاہورقلندر کی جیت کا بھاؤ 95 پیسے جبکہ کوئٹہ گلیڈیٹر کی جیت کا بھاؤ 1 روپے 5 پیسے مقرر کیا ہے، لاہور قلندر کی فتح پر 1 ہزار کی شرط لگانے پر 950روپے اضافی ملیں گےجبکہ مطابق کوئٹہ گلیڈیٹر زکی جیت پر 1 ہزار کی شرط لگانے والے کو 1050 روپے اضافی ملیں گے، واضح رہے کہ لاہور قلندر اب تک پی ایس ایل کا کوئی میچ نہیں جیت سکی۔